1
0
Wednesday 14 Sep 2011 21:16

اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے کا وقت آ گیا ہے، غیرذمہ دارانہ طرز عمل کی وجہ سے اسرائیل نے اپنی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچایا ہے، ترکی

اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے کا وقت آ گیا ہے، غیرذمہ دارانہ طرز عمل کی وجہ سے اسرائیل نے اپنی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچایا ہے، ترکی
قاہرہ:اسلام ٹائمز۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے کا وقت آگیا ہے۔ قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کے وفد سے ملاقات میں ترک وزیراعظم نے کہا غیرذمہ دارانہ طرز عمل کی وجہ سے اسرائیل نے اپنی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ طیب اردگان نے فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے اسرائیلی مظالم پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کے معاملے پر موثر کردار ادا کریں۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے کا وقت آگیا ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد انسانی وقار کے تحفظ کی جدوجہد ہے۔
قبل ازآں ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان اپنی کابینہ کے کئی اہم وزراء کے ہمراہ عرب ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ وفد میں ان کی اہلیہ اور 200کاروباری اور تجارتی شخصیات بھی شامل ہیں۔ توقع ہے کہ وہ فلسطینی محصور شہر غزہ کی پٹی کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔ وہ مصری عوام سے خطاب کے علاوہ حکمراں مسلح کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل محمد حسین طنطاوی سے بھی ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 98774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
امریکی پٹھو ہے انکے پاس اسرائیل کا سفارتخانہ ہے جبکہ خود مسلمانوں کی قیادت کا خواب بھی دیکھ رہا ہے۔
انکا ہر عمل امریکی خوشنودی کے لئے ہوتا ہے۔ اس سے تو اس کے پیشرو سیکولر حکمران بہت اچھے تھے
ہماری پیشکش