QR CodeQR Code

امریکا میں غربت کی شرح 17 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

14 Sep 2011 22:55

اسلام ٹائمز:امریکی محکمہ مردم شماری کی رپورٹ کے مطابق غربت کی شرح پندرہ عشاریہ ایک فیصد ہو گئی ہے۔ جو انیس سو ترانوے کے بعد سب سے بلند ہے۔ امریکا میں چار کروڑ نوے لاکھ افراد خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں غربت کی شرح سترہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پانچ کروڑ امریکی خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ مردم شماری کی رپورٹ کے مطابق غربت کی شرح پندرہ عشاریہ ایک فیصد ہو گئی ہے۔ جو انیس سو ترانوے کے بعد سب سے بلند ہے۔ امریکا میں چار کروڑ نوے لاکھ افراد خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ گذشتہ برس اگست میں ملازمتوں کی شرح میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل چوتھے سال غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ تنخواہوں میں بھی کمی ہو رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک امریکا کو اس وقت دو طرح کی کساد بازاری کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 98831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98831/امریکا-میں-غربت-کی-شرح-17-سال-بلند-ترین-سطح-پر-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org