QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دھماکے، سرکاری سکول اور نجی کلینک تباہ

15 Sep 2011 15:59

اسلام ٹائمز: تحصیل باڑہ کے علاقے سِپائے میں واقع ایک سرکاری مڈل سکول اور نجی کلینک میں یکے بعد دیگر دو دھماکوں کے نتیجے میں سکول اور نجی کلینک مکمل تباہ ہوگیا۔ بارودی مواد نصب کرکے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک دہشت گرد دھماکوں کی زد میں آکر مارا گیا


پشاور:اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے سرکاری اسکول اور نجی کلینک کو تباہ کردیا۔ دھماکوں کی زد میں آکر ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے سِپائے میں واقع ایک سرکاری مڈل سکول اور نجی کلینک میں یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے جسکے نتیجے میں سکول اور نجی کلینک مکمل تباہ ہوگیا۔ بارودی مواد نصب کرکے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک دہشت گرد دھماکوں کی زد میں آکر مارا گیا۔ گزشتہ دو سال کے دوران خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ہاتھوں 70 سے زائد سکول تباہ ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 98942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98942/خیبر-ایجنسی-کی-تحصیل-باڑہ-میں-دھماکے-سرکاری-سکول-اور-نجی-کلینک-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org