0
Thursday 15 Sep 2011 16:45

کراچی بدامنی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ، عبوری حکم جاری

کراچی بدامنی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ، عبوری حکم جاری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں امن و امان سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عبوری حکم جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے عبوری حکم میں کہا ہے کہ پولیس روزانہ کی بنیاد پر مجرموں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتیں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے ان مقدمات کو جلدی نمٹائیں۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرز کو مناسب سہولت فراہم کریں، عدالت عظمٰی نے کہا کہ ڈی آئی جیز سرٹیفکیٹ پیش کریں کہ وہ جرائم پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بالخصوص بھتہ خوری کا جرم دوبارہ نہیں ہونا چاہئے، سپریم کورٹ نے عدالت کی معاونت کرنے پر تمام فریقوں کا شکریہ ادا کیا۔
 اس سے پہلے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولیس والوں کو مارا جاتا ہے اور حکومت کچھ نہیں کرتی، چیف جسٹس نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ آپ سیاسی باتوں کو چھوڑیں آئینی حل بتائیں۔ بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم ڈائیلاگ کر رہے ہیں، آئین بھی ڈائیلاگ کا کہتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ مجرموں کا معاملہ ہے، یہاں ڈائیلاگ کیا ہو گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر متعلقہ اتھارٹی نے بہت حد تک قابو پا لیا ہے اور آگے بھی یہ پالیسی جاری رکھیں گے۔ اس پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیئے کہ کیا جرائم پر قابو پانا پالیسی ہے، یہ تو آئینی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 98948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش