0
Thursday 15 Sep 2011 23:36

جنوبی پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث مزید کئی مریض ہسپتال داخل، ڈی جی خان میں 3 جاں بحق

جنوبی پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث مزید کئی مریض ہسپتال داخل، ڈی جی خان میں 3 جاں بحق
ڈیرہ غازی خان:اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے مزید کئی علاقوں کو ڈینگی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث ڈی جی خان میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دیگر کئی شہروں میں بھی ڈینگی کے مزید کئی کیسز سامنے آئے ہیں، ڈیرہ غازی خان میں اب تک 35 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ڈیرہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، سرکاری ملازمین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس کے علاوہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں قائم ڈینگی سیل میں بھی ضلع بھر سے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو منتقل کیا جا رہا ہے، ضلع کے مختلف علاقوں سے اب تک ڈینگی کے 39 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 8 اب بھی زیر علاج ہیں، سرگودھا میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 66 ہو گئی ہے، جن میں 6 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، صوبہ بھر میں اب تک خطرناک وائرس کے باعث 30 افراد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 98986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش