0
Thursday 15 Sep 2011 23:33

ڈی جی خان کے قبائلی علاقہ زین میں لینڈ سلائیڈنگ، کئی مکانات تباہ

ڈی جی خان کے قبائلی علاقہ زین میں لینڈ سلائیڈنگ، کئی مکانات تباہ
ڈیرہ غازی خان:اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ زین میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات تباہ گئے ہیں، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ میں شدید بارش کے بعد قبائلی علاقوں کے مختلف برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ علاقہ زین میں پہاڑ سرکنا شروع ہو گئے اور کچھ دیر بعد پہاڑی تودہ گرنے سے کئی مکانات زمیں بوس ہو گئے، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کر دیں، آخری اطلاعات آنے تک ڈیرہ غازی خان میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 98992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش