QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈینگی وائرس خطرناک صورت اختیار کرگیا، پی پی ملتان

15 Sep 2011 23:31

اسلام ٹائمز:میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر ایم سلیم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ صدر آصف علی زرداری سندھ کے سیلاب زدگان کو تنہا چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے، شریف برادران سے پہلے صدر مملکت نے سیلاب ذدہ علاقوں کا دورہ کیا۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی ملتان کے صدر ایم سلیم راجہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبے میں ڈینگی وائرس خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے، پی پی کی طرح باقی سیاسی جماعتوں کو بھی سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم سلیم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پنجاب بروقت اور موثر اقدامات کرتی تو ڈینگی بخار کے باعث اتنی انسانی جانیں ضائع نہ ہوتیں، صوبے کے حکمران اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دیں تو بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ صدر آصف علی زرداری سندھ کے سیلاب زدگان کو تنہا چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے، شریف برادران سے پہلے صدر مملکت نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرح دیگر جماعتیں بھی سیلاب میں گھرے اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے آگے آئیں۔


خبر کا کوڈ: 99025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99025/پنجاب-حکومت-کی-نااہلی-وجہ-سے-ڈینگی-وائرس-خطرناک-صورت-اختیار-کرگیا-پی-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org