0
Thursday 15 Sep 2011 23:49

امریکی حکام کا پاکستان میں القاعدہ رہنما ابوحفص الشہری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکی حکام کا پاکستان میں القاعدہ رہنما ابوحفص الشہری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کا چیف آف آپریشنز ابو حفص الشاہری ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں القاعدہ کا آپریشن چیف گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں ہوئے حملے میں مارا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ ابو حفص الشاہری کی ہلاکت گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں ایک کار پر ہونے والے ڈرون حملے میں ہوئی ہے، جس میں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ ابوحفص پاکستان میں مقامی طالبان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔ 
امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کیسے ہلاک ہوا، تاہم یہ اطلاعات ہیں کہ ابو حفص کو وزیرستان کے علاقے میں مارا گیا جہاں امریکی ڈرون حملے کثرت سے ہوتے ہیں۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس ہلاکت سے القاعدہ کی اپنی نئی قیادت تیار کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 99032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش