QR CodeQR Code

نیواڈا،ایئر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد ہلاک، 75 سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

17 Sep 2011 08:22

اسلام ٹائمز:امریکی ٹی وی کے مطابق نیواڈا میں رینو سٹیڈ ایئر پورٹ پر ہونے والے سالانہ ایئر شو میں پی 51 مستانگ طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے شائقین کے سٹینڈ پر آ گرا۔ حادثے کے بعد فوراً بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔


نیواڈا:اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست نیواڈا میں ایئر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجنے میں 75 سے زائد افراد زخمی اور 12 ہلاک ہو گئے، زخمیوں میں 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق نیواڈا میں رینو سٹیڈ ایئر پورٹ پر ہونے والے سالانہ ایئر شو میں پی 51 مستانگ طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے شائقین کے سٹینڈ پر آ گرا۔ حادثے کے بعد فوراً بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔ 
ذرائع کے مطابق اس طیارے کو فلوریڈٓا سے تعلق رکھنے والا 80 سالہ جمی لیوارڈ چلا رہا تھا۔ لیوارڈ کے فیس بک پیچ کے مطابق وہ 1970ء سے طیاروں کی ریس میں حصہ لے رہا تھا۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد تمام طیاروں کو زمین پر اتار لیا گیا ہے اور شائقین کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ہر سال ہزاروں افراد نیواڈا میں ہونے والے اس ایئر شو کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 99262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99262/نیواڈا-ایئر-شو-کے-دوران-طیارہ-گر-کر-تباہ-12-افراد-ہلاک-75-سے-زائد-زخمی-ہلاکتوں-میں-اضافے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org