0
Saturday 17 Sep 2011 12:33

سعودی عرب میں بلدیاتی الیکشن، آج امیدواروں کی فہرست کا اعلان ہوگا

سعودی عرب میں بلدیاتی الیکشن، آج امیدواروں کی فہرست کا اعلان ہوگا
جدہ:اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، کمیٹی آج امیدواروں کی فہرست کا اعلان کریگی، تمام گورنریٹ کیلئے 816 امیدوار کل سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے۔ 6 سال کی معیاد ختم ہونے کے بعد سعودی عرب میں دوسرے بلدیاتی انتخاب کے لئے امیدواروں کی فہرست کا اعلان آج کیا جائیگا، جس میں 816 امیدوار ہونگے جو مملکت کے مختلف صوبوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 
جنرل کمیٹی برائے بلدیاتی الیکشن نے 12 ابلاغی اداروں کو الیکشن مہم کے لئے لائسنس جاری کر دیا ہے جسکا آغاز 18 ستمبر سے ہوگا۔ 12 لائسنسوں میں 3 مکہ مکرمہ ریجن، 7 الاحساء گورنریٹ، 1 قصیِم ریجن اور ایک لائسنس باقی ریجن کے لئے جاری کئے گئے ہیں، کمیٹی کے ترجمان انجینئر جدعی القحطانی نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید لائسنس ریاض، مدینہ منورہ، نارتھ فرنٹیئر، جیزان، نجران، الباحا اور دیگر علاقوں کے لئے جاری ہونگے۔
شرائط کے مطابق امیدوار براہِ راست الیکشن مہم میں حصہ نہیں لینگے بلکہ وہ باقاعدہ میڈیا اسٹیبلشمنٹ سے معاہدہ کے تحت اپنی مہم چلا نے کا مجاز ہونگے۔ کمیٹی آج امیدواروں کی فہرست کا اعلان کریگی جوکل سے اپنے الیکشن مہم کا مملکت بھر میں آغاز کرینگے۔ الیکشن کمیٹی کے چئیر مین عبد الرحمان بن محمد الدہمش نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ مملکت کے 750 سے زائد مراکز میں 29 ستمبر کو پولنگ ہو رہے ہیں، جسکے لئے سیکورٹی سمیت پرسکون انداز میں پولنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 99292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش