Wednesday 11 May 2022 18:31
اسلام ٹائمز۔ شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ لاہور سے امامیہ aسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سکاوٹ وجاہت علی کو دو روز قبل رات کی تاریکی میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے "نامعلوم افراد" اپنے ساتھ لے گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لاہور کے رہائشی اور آئی ایس او کے ذیلی شعبے امامیہ اسکاؤٹنگ سے تعلق رکھنے والے کارکن وجاہت علی کو گھر سے اٹھا لیا گیا۔
اہلخانہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار آئے اور انہیں شناخت کرکے ساتھ لے گئے۔ اہلخانہ کے مطابق وجاہت کو لاپتہ ہوئے 30 سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن تاحال ان کے بارے میں کسی ادارے نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وجاہت کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث نہیں بلکہ وہ ایک جفاکش، محنتی اور محب وطن شہری ہے۔

خبر کا کوڈ : 993620
منتخب
23 Apr 2024
23 Apr 2024
23 Apr 2024
22 Apr 2024
22 Apr 2024
23 Apr 2024
22 Apr 2024
22 Apr 2024