1
0
Wednesday 11 May 2022 18:31

لاہور سے آئی ایس او کے سکاوٹ کو "نامعلوم افراد" اپنے ساتھ لے گئے

لاہور سے آئی ایس او کے سکاوٹ کو "نامعلوم افراد" اپنے ساتھ لے گئے
اسلام ٹائمز۔ شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ لاہور سے امامیہ aسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سکاوٹ وجاہت علی کو دو روز قبل رات کی تاریکی میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے "نامعلوم افراد" اپنے ساتھ لے گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لاہور کے رہائشی اور آئی ایس او کے ذیلی شعبے امامیہ اسکاؤٹنگ سے تعلق رکھنے والے کارکن وجاہت علی کو گھر سے اٹھا لیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار آئے اور انہیں شناخت کرکے ساتھ لے گئے۔ اہلخانہ کے مطابق وجاہت کو لاپتہ ہوئے 30 سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن تاحال ان کے بارے میں کسی ادارے نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وجاہت کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث نہیں بلکہ وہ ایک جفاکش، محنتی اور محب وطن شہری ہے۔
خبر کا کوڈ : 993620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہادی
Pakistan
آخر یہ غیر انسانی رویہ کب تک جاری رہے گا؟ علماء و خواص کو ان مسائل پر توجہ دینی چاہیئے، مضبوط قوم ہوتے ہوئے بھی عقائد کا دفاع نہ کرسکیں تو حیف ہے اس دور میں۔۔۔۔۔۔۔
ہماری پیشکش