0
Wednesday 11 May 2022 23:35

ابو عاقلہ کی شہادت نے واضح کر دیا کہ اسرائیل کسی قانون کی پابندی نہیں کرتا، میشل عون

ابو عاقلہ کی شہادت نے واضح کر دیا کہ اسرائیل کسی قانون کی پابندی نہیں کرتا، میشل عون
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر نے ''جنین'' میں الجزیرہ کی فلسطینی صحافی ''شیرین ابو عاقلہ'' کی شہادت پر اپنے ردعمل میں گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، لبنان کے صدر ''میشل عون'' نے ''شیرین ابو عاقلہ" کی شہادت کو غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ''المیادین'' کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدر میشل عون کا فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کی اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی کے دوران شہادت کی خبر سننے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابو عاقلہ کے ناحق قتل نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ وحشی صیہونی حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کو مسلسل نظر انداز کرتی ہے۔ یاد رہے کہ صیہونی فوج نے آج (بدھ) الجزیرہ کی ایک فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کو مغربی کنارے میں ''جنین'' پر حملے کے دوران اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا، جب وہ اپنی صحافتی ذمے داریوں کو انجام دے رہی تھیں اور ان کیساتھ الجزیرہ کے پروڈیوسر ''علی السمودی'' کو بھی زخمی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 993748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش