0
Sunday 15 May 2022 13:10

مجلس وحدت مسلمین کے کنونشن کا دوسرا روز، اہم عہدے تبدیل

مجلس وحدت مسلمین کے کنونشن کا دوسرا روز، اہم عہدے تبدیل
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کا تین روزہ کنونشن راہیان کربلا اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں جاری ہے، کنونشن کے تیسرے روز تنظیم کے نئے سربراہ کا انتخاب ہونا ہے، اس سے پہلے شوریٰ عالی اور شوریٰ مرکزی کے اجلاسوں میں اہم عہدوں سے متعلق تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کی شوریٰ عمومی سے منظوری لی جائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین میں سیکرٹری جنرل کا عہدہ ختم کرکے مرکزی سطح پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ صوبائی اور ضلعی سطح پر صدور کے عہدے رکھے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ پاکستان میں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے دوسری جماعتوں کی ناواقفیت ہے، جس کی وجہ سے تبدیلی کو ناگزیر سمجھا گیا۔
خبر کا کوڈ : 994304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش