0
Tuesday 17 May 2022 13:34

31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں، شیخ رشید

31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی حکومت نہیں، تحریک انصاف کے بغیر کابینہ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اداروں کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں مگر یہ لوگ اداروں سے افسران کو نکال کر کرائے کے لوگ بھرتی کر رہے ہیں، ایف آئی اے ایک کام میں لگا ہے کہ حمزہ شہباز، فریال تالپور، آصف علی زرداری کے کیسز کیسے ختم ہوں۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ڈالر 200 روپے ہونے جا رہا ہے، جس کی نالائقی موجودہ نظام کے سر ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ انکی زیادہ تر اتحادی جماعتیں نئے انتخابات کی حامی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت ہے، اب آپ کو پاکستان آنے سے کون روک رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 994666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش