QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی پرچم نذر آتش

17 May 2022 15:13

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ امریکہ اور اُس کے حواری انسانیت کے دشمن ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں، دنیا کے آزاد انسان امریکہ، اسرائیل اور اُن کے خیر خواہوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے بائیک و کار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ڈویژنل ہیڈ کواٹر المصطفی ہاوس سے کیا گیا، ریلی جلال چوک، چونگی نمبر 6، چونگی نمبر 9، کچہری چوک سے ہوتی ہوئی نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا سے ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس، سیکرٹری نظارت ثقلین ظفر، سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفی، صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذآتش کیے گئے۔ ریلی میں شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی میں سلیم صدیقی، جواد جعفری، عاطف سرانی، ڈاکٹر عاصم سرانی، جواد جوئیہ اور شعیب جعفری سمیت دیگر سابقین ملتان ڈویژن نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ امریکہ اور اُس کے حواری انسانیت کے دشمن ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، دنیا کے آزاد انسان امریکہ، اسرائیل اور اُن کے خیرخواہوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 994680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994680/ملتان-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-مردہ-باد-امریکہ-ریلی-امریکی-پرچم-نذر-آتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org