QR CodeQR Code

قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس سمت لیکر جانا ہے، مخدوم زین قریشی

17 May 2022 15:22

ملتان میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اگر قوم کو درست سمت لیکر جانا چاہتے ہیں قوم کو آزادی دلانا چاہتے ہیں ملک کو خودمختیار بنانا چاہتے ہیں، غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں تو قوم کو یکجا ہو کر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصہ بعد پاکستان کو عمران خان کی شکل میں باوقار اور دیانتدار قیادت میسر ہوئی ہے۔ جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ وہ پاکستان کو باوقار قوموں کی صف میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان ملک اور قوم کیلئے امید کی کرن ہیں۔ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس سمت لیکر جانا ہے۔ اگر قوم کو درست سمت لیکر جانا چاہتے ہیں قوم کو آزادی دلانا چاہتے ہیں ملک کو خودمختیار بنانا چاہتے ہیں، غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں تو قوم کو یکجا ہو کر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ آنے والی نسلوں اور ملک کے خاطر یکجا ہونا ہوگا۔ تقریب سے حظاب کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت عامر ڈوگر نے کہا موجودہ حکمران اپنی ذات اور اپنے لئے سوچتے ہیں۔ عمران خان آنے والی نسل اور ملک کے لئے سوچتے ہیں۔ عمران خان قوم کو غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکمرانو ں نے ماضی میں بھی ملک لوٹا اور اب پھر لوٹ مار کی دولت کو بچانے اور اپنے اوپر مقدمات کو ختم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔ حکومت کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے۔

 مخدومزادہ زین حسین قریشی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے۔ چیئرمین عمران خان پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس امپورٹڈ حکومت سے نہ ملک چلایا جا رہا ہے اور نہ ہی معیشت قابو میں ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملتان جلسہ میں اسلام آباد مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور اس تحریک میں بھی جنوبی پنجاب کا سب سے اہم کردار ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں میں عوام کو متحرک و موبلائز کر دیا ہے۔ 20 مئی کا دن جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ دن جنوبی پنجاب کی سیاست کے لئے ایک نئے رخ کا تعین کرے گا۔ مخالفین منہ کی کھائیں گے۔ 20 مئی کا دن ثابت کرے گا جنوبی پنجاب تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 994684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994684/قوم-نے-فیصلہ-کرنا-ہے-کہ-ملک-کو-کس-سمت-لیکر-جانا-مخدوم-زین-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org