QR CodeQR Code

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، دو خطرناک دہشتگرد گرفتار

17 May 2022 15:25

ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہے دھماکہ پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کی ایماء پر کیا۔ دہشتگردوں سے ڈیٹو نیٹر، ریموٹ کنٹرول اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں۔ 20 جنوری کو انارکلی دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری 2 کالعدم تنظیموں نے قبول کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ اور عبدالرزاق شامل ہیں۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان نے کہا کہ  گرفتار ملزمان نے اسلام آباد اور ملتان میں بھی دھماکوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان لاہور میں مزید دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔ ملزمان کو بلوچستان سے خصوصی اہداف دیکر لاہور بھیجا گیا تھا۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہے دھماکے پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کی ایماء پر کیا۔ دہشتگردوں سے ڈیٹو نیٹر، ریموٹ کنٹرول اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں۔ 20 جنوری کو انارکلی دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری 2 کالعدم تنظیموں نے قبول کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 994685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994685/لاہور-بڑی-تباہی-سے-بچ-گیا-دو-خطرناک-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org