QR CodeQR Code

ایک اور چراغ بجھ گیا، معروف عالم دین مولانا ثقلین کاظمی سپردخاک، رسم قل آج ادا کی جائیگی

18 Sep 2011 02:26

اسلام ٹائمز:مولانا ثقلین کاظمی کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے درجنوں کی تعداد میں جید علمائے کرام اور دیگر شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ معروف دینی شخصیت، استادالاساتذہ مولانا سید محمد ثقلین کاظمی آف اسلام آباد کو ایچ الیون قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے درجنوں کی تعداد میں جید علمائے کرام، ذاکرین اہل بیت، مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات، ماتمی سنگتوں اور مختلف انجمنوں کے سربراہوں، کارکنوں اور اعلیٰ سرکاری افسروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مولانا سید محمد ثقلین کاظمی کی رسم قل آج صبح ساڑھے دس بجے مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو اسلام آباد میں ادا کی جائیگی اور دن ساڑھے بارہ بجے اختتامی دعا ہوگی۔ مولانا ثقلین کاظمی عالم باعمل تھے اور ہر جگہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہا کرتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 99470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/99470/ایک-اور-چراغ-بجھ-گیا-معروف-عالم-دین-مولانا-ثقلین-کاظمی-سپردخاک-رسم-قل-آج-ادا-کی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org