QR CodeQR Code

ایس یو سی کا کھارادر دھماکے میں ملوث دہشتگردوں و سہولتکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

17 May 2022 17:46

اپنے مذمتی بیان میں صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے بہت قربانیاں دی گئی ہیں، حکومت فوری طور پر امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں پے در پے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔ کھارادر میں ہونے والے دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے بہت قربانیاں دی گئی ہیں، حکومت فوری طور پر امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی اور زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 994704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994704/ایس-یو-سی-کا-کھارادر-دھماکے-میں-ملوث-دہشتگردوں-سہولتکاروں-کی-فوری-گرفتاری-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org