QR CodeQR Code

کوئٹہ، سیکرٹری بلدیات پر کروڑوں کی کرپشن ثابت، 8 کروڑ جرمانہ، 5 سال قید کی سزا

17 May 2022 17:54

احتساب عدالت کوئٹہ نے سیکرٹری بلدیات عمران گچکی کو 8 کروڑ جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ عدالت کے حکم پر سیکرٹری کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائدادیں، نقد رقم اور سونا بحق سرکار ضبط کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے حاضر سروس سیکرٹری کو احتساب عدالت نے کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کی سزا اور کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں موجودہ سیکرٹری بلدیات بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق اسٹاف افسر عمران گچکی پر کروڑوں کی کرپشن کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔ احتساب عدالت کوئٹہ نے سیکرٹری بلدیات عمران گچکی کو 8 کروڑ جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ عدالت کے حکم پر سیکرٹری کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج جناب آفتاب احمد لون نے یہ فیصلہ سنایا۔ ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائدادیں، نقد رقم اور سونا بحق سرکار ضبط کردیا گیا ہے۔ عمران گچگی نے وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری کی حیثیت سے کرپشن کرتے ہوئے غیر قانونی اثاثہ جات بنائے۔


خبر کا کوڈ: 994705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994705/کوئٹہ-سیکرٹری-بلدیات-پر-کروڑوں-کی-کرپشن-ثابت-8-کروڑ-جرمانہ-5-سال-قید-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org