QR CodeQR Code

تربت، سی ٹی ڈی کی کارروائی اور خاتون کی گرفتاری کیخلاف عوام کا احتجاج

17 May 2022 18:28

سی ٹی ڈی کیجانب سے کارروائی اور نور جان نامی خاتون کی گرفتاری کیخلاف تربت میں احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے احتجاجاً تربت سے ہوشاب تک سی پیک روڈ کو بلاک کر رکھا ہے۔ آمدورفت مکمل طور پر بند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے ہوشاب میں ایک کارروائی کرتے ہوئے نور جان بلوچ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔ مبینہ خاتون پر خودکش حملہ آور ہونے اور غیر ملکی قافلے پر حملے کا منصوبہ بنانے کے الزامات لگائے گئے ہیں اور ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔ مبینہ کارروائی اور خاتون کی گرفتاری کے خلاف تربت میں احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے احتجاجاً تربت سے ہوشاب تک سی پیک روڈ کو بلاک کر رکھا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچےبھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کی وجہ سے سی پیک روڈ کل سے آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند ہے۔ سی پیک روڈ پر گاڑیوں کی کثیر تعداد پھنس چکی ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے تاحال کوئی نمائندہ نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 994707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994707/تربت-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-اور-خاتون-گرفتاری-کیخلاف-عوام-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org