QR CodeQR Code

کراچی دھماکوں میں متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے ریکی کا انکشاف

17 May 2022 18:44

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ماضی میں اس طرح کے بم بنانا کالعدم تنظیم کا طریقہ رہا ہے، بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم ایس آر اے کی مدد لی گئی، مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تجارتی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ہوئے دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے اور متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے ریکی کا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی دھماکے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں ہوئے تینوں دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، صدر اور بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں 3 دہشت گرد گروپوں نے باہمی معاونت کی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے ریکی کا کام لیا جارہا ہے، ماضی میں اس طرح کے بم بنانا کالعدم تنظیم کا طریقہ رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم ایس آر اے کی مدد لی گئی، مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تجارتی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے۔ گذشتہ روز کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 994709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994709/کراچی-دھماکوں-میں-متحدہ-لندن-کے-سلیپر-سیل-سے-ریکی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org