0
Tuesday 17 May 2022 19:39

کراچی کو ایک بار پھر بدامنی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

کراچی کو ایک بار پھر بدامنی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شہر کراچی کو ایک بار پھر سے بدامنی کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، پندرہ دنوں کے اندر ہونے والے دھماکوں نے شہر کی عوام کے اندر خوف و ہراس و تشویش پیدا کردی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بھی یہ دھماکے سوالیہ نشان بن گئے ہیں، کچھ دن قبل سندھ حکومت نے سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا تھا لیکن اُس کے باوجود دہشت گرد شہر میں آزادانہ گھوم رہے ہیں، ہم نے کئی بار مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مو ثر اقدام کئے جائیں، جب تک دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا جائے گا، اُس وقت تک ملک میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی گروہ دہشت گردی میں ملوث ہے اُن کے خلاف کاروائی کرکے اُن کے نیٹ ورک کو ختم کیا جائے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، پاکستان ایک حساس دور سے گزر رہا ہے، اس وقت پاکستان کی موجودہ صورتحال میں ہونے والی دہشت گردی کا پاکستان متحمل نہیں ہے، ہم تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے پاکستان کی بہتری کے لئے اقدام اٹھائے اور پاکستان کے اندر جو اس وقت بے چینی کی فضاء ہے، بالخصوص معاشی صورتحال جو بڑی طرح متاثر ہے اُس کی بہتری کے لئے کوئی راہ نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 994713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش