0
Tuesday 17 May 2022 20:01

وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، دہشتگردی کی لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، دہشتگردی کی لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور شہر میں جاری دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے بولٹن مارکیٹ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس ملک کے عوام متحد اور اس طرح کی حرکتوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو صدر دھماکے اور بولٹن مارکیٹ دھماکے کے دونوں واقعات پر بریفنگ دی اور انہیں سندھ حکومت کی جانب سے اس خطرے سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو صورتحال پر قابو پانے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 994715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش