0
Tuesday 17 May 2022 20:09

لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ دو روز قبل ہونے والے لبنان کے انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کی فہرست ان کے ناموں کے ساتھ جاری کر دی گئی ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، اتوار (15 مئی) کو منعقد ہونے والے لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان آج (منگل کو) کر دیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے ''النشرۃ'' نیوز ویب نے وزارت داخلہ لبنان کے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مختلف جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ جیتنے والے امیدواروں کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

حزب اللہ: 13 نشستیں
جیتنے والے امیدوار: علی عمار، رامی ابو حمدان، حسین جشی، حسن عزالدین، رائد برو، حسین الحاج حسن، ایہاب حمادہ، علی المقداد، ابراہیم الموسوی، محمد رعد، حسن فضل اللہ، علی فیاض، امین شری
امل موومنٹ: 15 سیٹیں
جیتنے والے امیدوار: نبیہ بری، علی خریس، عنایہ عزالدین، علی عسیران، میشال موسی، غازی زعیتر، قبلان قبلان، فادی علامہ، علی حسن خلیل، اشرف بیضون، ایوب حمید، ہانی قبیسی، ناصر جابر، قاسم ہاشم، محمد خواجہ۔
 
التیار الوطنی الحر (قومی آزاد پارٹی): 18 نشستیں
جیتنے والے امیدوار: ندی البستانی، سیمون ابی رمیا، سلیم عون، شربل مارون، ایلان عون، سیزار ابی خلیل، غسان عطا اللہ، فرید البستانی، نقولہ صحناوی، ابراہیم کنعان، الیاس بو صعب، جبران باسل، جورج عطا اللہ، محمد یحییٰ، جیمی جارج جبور، اسد رامز درغام، ادغار طرابلسی، سامر التوم۔
حزب اللہ کے اتحادی: 3 نشستیں
جیتنے والے امیدوار: جمیل السید، ینال الصلح، ملحم الحجیری۔
الطاشناق پارٹی: 3 نشستیں
جیتنے والے امیدوار: هاغوب ترزیان، هاغوب بقرادونیان، جورج بوشکیان

قوات اللبنانیہ: 20 نشستیں
جیتنے والے امیدوار: زیاد حواط، الیاس اسطفان، جورج عقیص، شوقی الدکاش، انطوان حبشی، سعید الاسمر، غاده ایوب، ملحم الریاشی، رازی الحاج، جهاد بقرادونی، بلال الحشیمی، بیار بو عاصی،جورج عدوان،  نزیه متى، غسان حاصبانی، ستریدا جعجع، غیاث یزبک، الیاس فؤاد الخوری، جمیل عبود عبود. فادی کرم.
آزاد امیدوار: 11 نشستیں
جیتنے والوں کے نام: نعمہ افرام، فرید الخازن، عبدالرحمن البزری، شربل مسعد (سعد بازری کی فہرست)، مشیل ظاہر، میشل المر، جہاد الصمد، اشرف ریفی، عبدالکریم محمد کبارہ (میکاتی فہرست)، فواد مخزومی، نبیل بدر۔

سول سوسائٹی: 15 نشستیں
جیتنے والے امیدوار: یاسین یاسین، مارک ضو، نجاہ عون صلیبا، حلیمہ القعقور، پولا یعقوبیان، سنتھیا زرازیر، مشیل الدوحی، الیاس جرادہ، فراس حمدان، ایہاب مطر، فراس احمد السلوم، رامی فنج، ابراہیم حسن منیمنہ، وضاح ابراہیم صادق الصادق، ملحم امیل خلف۔
کتائب اللبنانیہ: 5 نشستیں
جیتنے والے امیدوار: سلیم الصایغ، ندیم الجمیل، سامی الجمیل، الیاس حنکش، جان طالوزیان۔
تحریک استقلال: دو نشستیں
جیتنے والے امیدوار: میشل معوض اور ادیب عبدالمسیح۔
التنظیم الشعبی الناصری: ایک نشست: اسامہ سعد
التقدمی الاشتراکی: 9 سیٹیں
جیتنے والے امیدوار: وائل ابو فاعور، فیصل الصایغ، هادی ابو الحسن، اکرم شهیب، راجی السعد، تیمور جنبلاط، مروان حماده، بلال عبدالله، غسان السکاف.
 
المستقبل کے سابق ارکان: 6 نشستیں
جیتنے والے امیدوار: ولید البعرینی، سجیع مخائل عطیہ، احمد محمد رستم، محمد مصطفیٰ سلیمان، احمد الخیر، عبدالعزیز ابراہیم الصمد۔
الاتحاد پارٹی: ایک نشست؛ حسن مراد
الوطنی الاحرار پارٹی: ایک نشست؛ کمیل شمعون
"مردہ" فرنٹ: دو سیٹیں
جیتنے والے امیدوار: "ٹونی فرانجیہ اور ولیم طوق۔
"المشاریع: دو نشستیں
جیتنے والے امیدوار: عدنان طرابلسی اور طحہ عطفات ناجی
الجماعۃ الاسلامیہ: ایک نشست؛ عماد الحوت لبنانی

لبنان کی پارلیمنٹ کی کل 128 نشستیں ہیں اور کسی دھڑے کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے اس کے پاس 64 سے زیادہ نشستیں ہونی چاہئیں۔ اوپر دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق نہ تو حزب اللہ اور اس کے اتحادی اور نہ ہی ان کی مخالف دوسری جماعتیں جیسے قوات لبنانی اور اتحادی، پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔ ابھی تک لبنانی پارلیمنٹ کے اندر ممکنہ نئے اتحاد کے بارے میں فیصلہ کرنا قبل از وقت ہے۔ اس سلسلے میں حزب اللہ کے الیکٹرانک میڈیا سیل کے سربراہ "حسین رحال" نے انتخابی نتائج کو دیکھتے ہوئے دشمنوں کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے بہت سے کامیاب آزاد امیدواروں کی ''مقاومت'' سے دشمنی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 994716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش