0
Tuesday 17 May 2022 21:38

شہباز اور حمزہ کی حکومت آئینی طور پر ختم ہوگئی، فواد چودھری

شہباز اور حمزہ کی حکومت آئینی طور پر ختم ہوگئی، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حکومت آئینی طور پر ختم ہوگئی۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے نہیں، یہ سپریم کورٹ کا تایخی فیصلہ ہے اور ہارس ٹریڈنگ کیخلاف پہلا قدم سپریم کورٹ نے اُٹھایا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس اس وقت 169 ممبران ہیں اور حکومت برقرار رکھنے کیلئے حمزہ شہباز کو 186 ارکان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حکومت عدالتی فیصلے کے بعد ختم ہوگئی ہے انہیں آج ہی اپنے عہدوں سے الگ ہونا چاہیئے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ منحرف ارکان تاحیات نااہل ہیں یا نہیں یہ فیصلہ بعد میں ہوگا، ایک چیز تو واضح ہوگئی کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ عدالت نے تحریک انصاف کا مؤقف تسلیم کرلیا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ میں معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے ہماری تمام محنت کا ڈیڑھ ماہ میں بیڑہ غرق کر دیا گیا، اللہ کا شکر ہے ان سے جلدی جان چھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 218 واضح ہے آخری مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے ہیں۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، انحراف پارلیمانی جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرتا ہے، سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معاملے پر 3-2 سے رائے سامنے آئی ہے، فیصلہ سے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر عالم میان خیل نے اختلاف کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف رکن کی نااہلی کتنی ہوگی، جواب نہیں دیا گیا۔ عدالت نے مستقبل میں انحراف روکنے کا سوال صدر کو واپس بھجواتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کی نااہلی کیلئے قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے، وقت آگیا ہے کہ منحرف ارکان سے متعلق قانون سازی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی اپیل خارج کر دی۔
خبر کا کوڈ : 994729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش