0
Tuesday 17 May 2022 21:55

دہلی و کیرالہ میں کورونا وائرس سے 19 مریضوں کی موت

دہلی و کیرالہ میں کورونا وائرس سے 19 مریضوں کی موت
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 18 افراد کیرالہ میں اور ایک شخص کی موت دہلی میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہوئی ہے۔ دریں اثنا بھارت میں جاری کووڈ ویکسینیشن مہم میں اب تک 191.48 کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اتوار کو ملک میں 1078005 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے ودران 19 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہیں، اس کے ساتھ ہی ملک میں اس ہلاکت خیز وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 24 ہزار 260 ہوگئی ہے۔

اسی مدت میں 2467 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار 710 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں فعال کیسز کی شرح 0.04 فیصد اور موت کی شرح 1.22 فیصد ہے۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز چار عدد سے بڑھ کر 3402 ہوگئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 299 عدد کے اضافہ کے ساتھ 6474702 ہوگئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 18 عدد کے اضافے سے 69403 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 994731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش