QR CodeQR Code

سابق وزیراعظم عمران خان کیلئےفول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے، قاسم سوری

17 May 2022 22:13

اپنے ایک بیان میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو تمام پاکستان دشمن قوتوں سے خطرہ ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ایک عظیم لیڈر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین، جرائم پیشہ اور غلام ٹولے نے لندن میں بیٹھ کر پاکستان تحریکِ انصاف کی ملک گیر مقبولیت سے گھبرا کر ہمارے خلاف سازش تیار کر لی ہے اور اس کا آغاز گزشتہ روز سیالکوٹ سے کردیا ہے۔ کرپٹ کے پورے ڈاکومنٹ نے سری لنکا میں عوام کے ہاتھوں اپنی طرح کے بادشاہوں کا تختہ الٹتے ہوئے ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔ موجودہ ملکی صورتحال اور سولہ جماعتوں کی مسلط کردہ جرائم پیشہ امپورٹڈ حکومت کی موجودگی میں میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے پر زور مطالبہ ہے کہ سابق وزیراعظم چیئرمین عمران خان کے لیے فی الفور فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔ اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو تمام پاکستان دشمن قوتوں سے خطرہ ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ایک عظیم لیڈر ہیں۔

قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ اشیاء خردونوش کی ہر چیز غریب کی دسترس سے باہر ہو رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے نام پر 16 جماعتوں کا کرپٹ ٹولہ ملک پر قابض ہو چکا ہے۔ جس کا صرف لوٹ مار ہی مقصد ہے۔ امپورٹڈ وفاقی حکومت کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے فوری انتخابات کرانا چاہیے۔ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر سولہ جماعتی امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں ان تمام جماعتوں کو بدترین شکست دیں گے۔ عوام کی طاقت سے سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر ملک کی باگ دوڑ سنبھال لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 994734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994734/سابق-وزیراعظم-عمران-خان-کیلئےفول-پروف-سکیورٹی-کا-انتظام-کیا-جائے-قاسم-سوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org