0
Tuesday 17 May 2022 22:32

بین الاقوامی سلیکٹیڈ امپورٹڈ حکومت امریکی احکامات پر لیٹ جاتی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

بین الاقوامی سلیکٹیڈ امپورٹڈ حکومت امریکی احکامات پر لیٹ جاتی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہیں، لیکن ان کی گردن پکڑ کر صوبے کے حقوق نکلوائیں گے۔پشاور میں کلینیکل اسکل لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے عمران خان کے ویژن کے مظابق کام کررہے ہیں، صوبے میں صحت کی سہولیات بڑھائیں گے، حکومت صحت کے شعبہ میں کافی کام کررہی ہے، ہر ریجن میں ایک بڑا اسپتال بنائیں گے جو نجی شعبہ کے تعاون سے بنیں گے کیونکہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں، ہم مراکز بنیادی صحت کو بہتر کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سلیکٹیڈ امپورٹڈ حکومت اس وقت ملک پر مسلط ہے، ان کے پاس پٹرولیم کی قیمت کے حوالے سے اختیارات نہیں، یہ امریکی احکامات پر لیٹ جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ کابینہ میں ایک سینما میں ٹکٹ بلیک کرتا تھا، درمیانی مخلوق وزیر خارجہ ہے جب کہ راجکماری اپنا راگ گارہی ہے، بلاول بھٹو جیسے انسان کی حکومت میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ افغانستان چلے جائیں وہاں گزارا تو ہو جائے گا، میں امپورٹڈ وزیراعظم کی شکل دیکھنا پسند نہیں کرتا،  لیکن صوبہ کے حقوق ان کی گردن پکڑ کرلیں گے۔ پولیو نیشنل ٹاسک فورس میں شرکت نہیں کروں گا کیوں کہ میں اس مرکزی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ یہ لوگ زیادہ دیر چلنے والے نہیں جلد عوام انہیں رخصت کریں گے، عوام عمران خان کے ساتھ نکل آئی ہے اور ساتھ کھڑی ہے، جلد الیکشن ہوں گے اور عمران خان دوتہائی اکثریت لے کر پھر وزیراعظم بنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 994735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش