QR CodeQR Code

سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

17 May 2022 22:53

حکام کے مطابق ملزمان وسیم خان اور محمد اشفاق خان پر الزام تھا کہ انہوں نے خواتین کی جعلی و نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ڈی آئی خان میں پیکا ایکٹ کی سیکشن 21، 24 اور پی پی سی سیکشن 509 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر بنوں اور کرک سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزمان وسیم خان اور محمد اشفاق خان پر الزام تھا کہ انہوں نے خواتین کی جعلی و نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ڈی آئی خان میں پیکا ایکٹ کی سیکشن 21، 24 اور پی پی سی سیکشن 509 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے لیے گئے ڈیوائسز کو فرانزک تجزیہ کے لیے کے لیے لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔


خبر کا کوڈ: 994736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994736/سوشل-میڈیا-پر-خواتین-کو-جعلی-ویڈیوز-سے-ہراساں-کرنے-والے-2-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org