QR CodeQR Code

ڈیرہ بگٹی، وباء سے متاثرہ علاقوں میں ایف سی بلوچستان کیجانب سے عارضی ہسپتال قائم

17 May 2022 22:52

ذرائع کے مطابق عارضی ہسپتالوں میں وباء پر قابو پانے کیلئے تمام سہولیات بمعہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود رہینگے۔ علاقہ مکینوں نے ایف سی کے ان عوام دوست اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایف سی بلوچستان کی جانب سے ہیضے کی وباء سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں 10 بستروں پر مشتمل ایک عارضی ہسپتال گرلز ہائی سکول پیر کوہ میں قائم کر دیا گیا ہے۔ جس میں وباء پر قابو پانے کیلئے تمام سہولیات بمعہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود رہیں گے۔ اس ہسپتال میں ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور کی جانب سے 8 لاکھ کی ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ مریضوں کے تمام لیب ٹیسٹ بھی مفت میں کئے جا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ پانی کے 26 باؤزرز مسلسل پانی کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ایف سی کے ان عوام دوست اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 994738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994738/ڈیرہ-بگٹی-وباء-سے-متاثرہ-علاقوں-میں-ایف-سی-بلوچستان-کیجانب-عارضی-ہسپتال-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org