QR CodeQR Code

خلیجی ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوشش کر رہے ہیں، ساجد طوری

17 May 2022 23:45

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زیادہ لوگ ایجنٹوں کیوجہ سے مختلف ملکوں میں پھنس کر قید ہوگئے ہیں، اس لئے ایجنٹس حضرات اور ٹور آپریٹرز پاکستانیوں کو دوسرے ممالک لے جاتے وقت اپنے بچوں کی نظر سے دیکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اورسیز پاکستانی ساجد طوری نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سعودی عرب، ایران اور عراق میں جو پاکستانی قید ہیں، ان کی رہائی کیلئے بھرپور کوشش جاری ہے۔ ٹور ایجنٹس بیرونی ملک لے جانے والے پاکستانیوں کو اپنے بچوں کی نظر سے دیکھیں، تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ ایران، عراق، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں جو پاکستانی قید ہیں، ان کی فوری رہائی کیلئے بھرپور کوشش جاری ہے اور ان کی رہائی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔

ساجد طوری نے کہا کہ زیادہ لوگ ایجنٹوں کی وجہ سے مختلف ملکوں میں پھنس کر قید ہوگئے ہیں، اس لئے ایجنٹس حضرات اور ٹور آپریٹرز پاکستانیوں کو دوسرے ممالک لے جاتے وقت اپنے بچوں کی نظر سے دیکھیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مفادات کی خاطر پاکستانیوں کو پھنسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، اس قسم کے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 994748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994748/خلیجی-ممالک-میں-قید-پاکستانیوں-کی-رہائی-کیلئے-کوشش-کر-رہے-ہیں-ساجد-طوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org