QR CodeQR Code

مستحق لوگوں کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ

18 May 2022 00:19

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 18 تا بیس ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے غریب و مستحق لوگوں کو ریلیف پلان کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ریلیف پلان کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے انکار کر دیا۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی خوشخبری سنائی اور کہا کہ مستحق لوگوں کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلئے تین پلان جلد منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کر دییے جائیں گے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 18 تا بیس ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے غریب و مستحق لوگوں کو ریلیف پلان کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مملکت نے کہا کہ ملکی وسائل بڑھیں تو فلاحی منصوبوں پر اخراجات زیادہ کیے جاسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈاکیومنٹڈ اکانومی انتہائی ضروری ہے کیونکہ ڈاکیومنٹڈ اکانومی سے ریونیو بڑھے گا۔


خبر کا کوڈ: 994756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994756/مستحق-لوگوں-کو-پٹرولیم-مصنوعات-پر-ٹارگٹڈ-سبسڈی-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org