QR CodeQR Code

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی، مریم نواز

18 May 2022 00:29

ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے، مگر نواز شریف اور شہباز شریف کو عوامی دکھ و تکالیف کا اندازہ ہے، جسکے بارے میں وہ فکرمند بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے، مگر نواز شریف اور شہباز شریف کو عوامی دکھ و تکالیف کا اندازہ ہے، جس کے بارے میں وہ فکرمند بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے، مگر یہ جانتے ہوئے بھی فیصلہ ابھی اور اسی وقت ہوسکتا ہے، عمران خان ملک کو تباہ کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 994757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994757/پیٹرول-اور-ڈیزل-کی-قیمت-بڑھائے-بغیر-معیشت-دم-توڑ-جائے-گی-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org