0
Wednesday 18 May 2022 09:23

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ بند کر دیا، امیر العظیم

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ بند کر دیا، امیر العظیم
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے سپریم کورٹ کے منحرف اراکین اسمبلی اور آئین کے آرٹیکل 63 اے  کی تشریح سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ خوش آئند ہے اور جماعت اسلامی اس کا خیرمقدم کرتی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق تسلیم ہوا ہے اور ہارس ٹریڈنگ کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں ہارس ٹریڈنگ اور اراکین اسمبلی کی منڈیوں کے کلچر سے عوام کا عوامی نمائندوں پر اعتماد مجروح ہوا اور اس سے جمہوری عمل کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

امیر العظیم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعدسیاسی قائدین سیاسی جماعتوں کو جمہوری انداز میں چلانے کا طریقہ کار واضح کریں۔ سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوری طرز عمل اور قیادت کے انتخابات کے حوالے سے بھی  واضح لائحہ عمل مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کی طرح کسی فرد یا خاندان کی بجائے پوری پارٹی کی نمائندگی کرتی نظر آئیں تبھی ملک میں جمہوری رویے مضبوط ہوں گے، جمہوریت پر عوامی اعتماد بحال ہوگا اور آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 994798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش