0
Wednesday 18 May 2022 09:36

حکومت اور ٹی ٹی پی مذاکرات میں پیشرفت، پاکستان نے 30 طالبان قیدی رہا کر دیئے

حکومت اور ٹی ٹی پی مذاکرات میں پیشرفت، پاکستان نے 30 طالبان قیدی رہا کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے 30 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کی جانب سے ٹی ٹی پی کے رہا کیے گئے قیدیوں کی تفصیل میڈیا کو موصول ہوئی ہے۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والوں میں شمالی وزیرستان سے حضرت علی، لائق شاہ، شہاب اللہ، جنوبی وزیرستان کے عید محمد، نور اسلم، گلزار خان، ڈی آئی خان کے شیر زمان، محمد انور، محمد ہمایوں، بہرام، سمیع اللہ اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق باجوڑ سے تعلق رکھنے والے شاہ زرین، سعید اللہ بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ سوات کے اکبر زیب، فضل حق، فضل ربی اور محبوب علی، شانگلہ کے بخت نبی، خان زرین، احمد شاہ اور ضلع خیبر کے محمد اللہ رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔ دیر کے احمد شاہ، سعید السلام، عبداللہ، رحیم اللہ، ذاکر اللہ، احمد سعید رہا ہوئے۔ ذرائع کے مطابق رہا ہونے والوں میں سب غیر معروف طالبان قیدی ہیں۔ واضح رہے کہ سرکاری ذرائع نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی تصدیق نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 994802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش