QR CodeQR Code

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

18 May 2022 10:48

حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کے آج جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مشتاق احمد مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، کامران فضل قائم مقام آئی جی مقرر کیے گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے عہدے سے مشتاق احمد مہر کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر کامران فضل کو جنرل پولیس کے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کے آج جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مشتاق احمد مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئر پولیس افسر محسن بٹ کو انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ قائم مقام آئی جی سندھ ڈاکٹر کامران فضل 14 جولائی 2022ء کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد28 فروری  2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 994821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994821/ا-ئی-جی-سندھ-مشتاق-مہر-کو-عہدے-سے-ہٹا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org