QR CodeQR Code

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

18 May 2022 11:08

حتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی اور کیس میں شریک 3 ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈار کی گرفتاری تک روک دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ریفرنس میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے  اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی اور کیس میں شریک 3 ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈار کی گرفتاری تک روک دیا۔ احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی بھی کر دی۔ عدالت نے کہا کہ شریک ملزمان کی برییت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کر کے پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔


خبر کا کوڈ: 994831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994831/اسحاق-ڈار-کے-دائمی-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org