QR CodeQR Code

انتخابی اصلاحات آئندہ ہفتے اسمبلی میں لائیں گے، خورشید شاہ

18 May 2022 11:43

وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، کچھ بجٹ سے پہلے کریں گے اور کچھ بجٹ کے بعد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، کچھ بجٹ سے پہلے کریں گے اور کچھ بجٹ کے بعد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 7 ماہ مانگے ہیں، اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہا ہے، ان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی ہے۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس 4 ووٹوں کی اکثریت ہے۔


خبر کا کوڈ: 994840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994840/انتخابی-اصلاحات-ا-ئندہ-ہفتے-اسمبلی-میں-لائیں-گے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org