0
Wednesday 18 May 2022 15:24

قاف لیگ کا پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب چینلج کرنے کا فیصلہ

قاف لیگ کا پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب چینلج کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے منحرف ارکان اسمبلی کے فیصلے کے بعد پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے اپنے وکلاء کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مشاورت سے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے وکلاء کہا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے۔ فیصلے کے بعد پرانی کابینہ بحال ہوگئی ہے۔

ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ نے کہا کہ حمزہ شہباز کی طرف سے جاری کیے جانے والے احکامات بھی کالعدم ہوں گے، جلد ہی وکلاء پٹیشن تیار کرکے عدالت میں دائر کر دیں گے۔ چودھری پرویز الہٰی نے اپنے وکلاء کو آج رات مشاورت کیلئے بلا لیا ہے۔ وکلاء سے مشاورت کے بعد درخواست تیار کرکے جلد ہی دائر کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی تصدیق شدہ نقل وصول کرنے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 994860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش