QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

18 May 2022 18:02

تحریک عدم اعتماد کی درخواست پر سابق وزیراعلیٰ جام کمال، سابق وزراء سردار یاد محمد رند، ظہور بلیدی، اصغر اچکزئی اور دیگر کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی، تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی، تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین شامل ہیں۔ جمع شدہ درخواست میں تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔ درخواست پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سابق وزیر میر ظہور احمد بلیدی، پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند، عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزٸی، سردار سرفراز خان ڈومکی، عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ، ملک نعیم بازٸی، مٹھا خان کاکڑ، نوابزدہ طارق مگسی، محترمہ شاہنہ کاکڑ اور بی بی فریدہ کے نام اور دستخط موجود ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی درخواست جمع کردی گئی ہے، تاہم اسکی مکمل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 994881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994881/کوئٹہ-وزیراعلی-بلوچستان-کیخلاف-تحریک-عدم-اعتماد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org