QR CodeQR Code

سعودی عرب نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

18 May 2022 18:44

سعودی ایوی ایشن حکام کی جانب سے مسافروں کو سامان میں آب زم زم لیجانے کی پابندی ہے۔ ائیر لائینز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد نہ کروانے پر سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے، ائیر بلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائینز کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی ایوی ایشن حکام کی جانب سے مسافروں کو سامان میں آب زم زم لیجانے کی پابندی کا معاملہ مزید گھمبر ہو گیا۔ ائیر لائینز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد نہ کروانے پر سعودی ایوی ایشن نے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، ائیر بلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیر لائینز کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سعودی ایوی ایشن حکام کی جانب سے مسافروں کو سامان میں آب زم زم لیجانے کی پابندی ہے۔ ائیر لائینز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد نہ کروانے پر سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے، ائیر بلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائینز کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن کاگا کے مطابق مسافروں کو سامان میں آب زم زم لیجانے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ ائیرلائنز انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے۔ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی ائیرلائینز مسافروں کے سامان کے اندر آب زم زم کی عدم موجودگی کو یقینی بنائیں۔ سعودی حکام نے دھمکی دی ہے کہ سعودی فیصلے پر عملدرآمد نہ کروانے والی ائیرلائن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 994887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994887/سعودی-عرب-نے-سامان-میں-ا-ب-زم-لے-جانے-پر-پابندی-عائد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org