QR CodeQR Code

لاہور پولیس نے کراچی کی دعا زہراء کا نکاح پڑھانے والے قاری کو گرفتار کر لیا

18 May 2022 19:06

نکاح خواں قاری غلام مصطفیٰ حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق نکاح خواں نے دعا زہراء کا بوگس نکاح پڑھایا تھا، پولیس نے تفتیش کیلئے قاری غلام مصطفیٰ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سے لاہور آنیوالی دعا زہراء کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دعا زہراء کے نکاح خوان قاری حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، نکاح خواں قاری غلام مصطفیٰ حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق نکاح خواں نے دعا زہراء کا بوگس نکاح پڑھایا تھا، پولیس نے تفتیش کیلئے قاری غلام مصطفیٰ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 994889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994889/لاہور-پولیس-نے-کراچی-کی-دعا-زہراء-کا-نکاح-پڑھانے-والے-قاری-کو-گرفتار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org