0
Wednesday 18 May 2022 19:12

لاہور، انار کلی دھماکہ کے دو ملزم چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

لاہور، انار کلی دھماکہ کے دو ملزم چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے انارکلی بم دھماکہ میں ملوث مبینہ دہشت گرد ثناءاللہ اور عبدالرزاق کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزمان کو تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ سی ٹی ڈی نے دو ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

سی ٹی ڈی کے انسپکٹر منیر احمد نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ثناء اللہ اور عبدالرزاق کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ ملزمان انارکلی دھماکہ میں ملوث ہیں۔ مزید تفتیش کیلئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔ انارکلی دھماکہ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 994890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش