0
Wednesday 18 May 2022 19:38

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا طارق مگسی اور مبین خلجی کو وزارت سے برطرف کرنیکا حکم

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا طارق مگسی اور مبین خلجی کو وزارت سے برطرف کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دو صوبائی وزراء کو صوبائی وزارت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں مخالفین کا ساتھ دینے پر وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی وزراء نوابزادہ طارق مگسی اور مبین خلجی کو صوبائی وزارت سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی کو بھی بعض اختلافات کی بناء پر وزارت سے برطرف کردیا گیا تھا۔ ظہور بلیدی بھی عدم اعتماد لانے والے اراکین اسمبلی میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 994891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش