QR CodeQR Code

دہلی حکومت نے بلڈوزر چلانے پر کارپوریشنوں سے رپورٹ طلب کی

18 May 2022 23:36

دہلی کے نائب وزیراعلٰی منیش سسودیا نے بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی دہلی کو تباہ کرکے دہلی کے 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی حکومت نے تینوں کارپوریشنوں شمالی، جنوبی اور مشرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دہلی میں جو بلڈوزر چلا ہے اس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے ۔حکومت نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ تینوں میونسپل کارپوریشنز یکم اپریل سے اب تک جتنے بھی انسداد تجاوزات مہم چلائی ہیں ان کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور اب تک کا تمام ڈیٹا فراہم کریں۔ غور طلب ہے کہ اروند کیجریوال نے بلڈوزر کے ذریعہ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات پر کارروائی کے سلسلے میں پیر کو کہا تھا کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ آپ کو جیل جانا پڑے تو ڈرنا نہیں، لیکن آپ کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ دوسری جانب دہلی کے نائب وزیراعلٰی منیش سسودیا نے بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی دہلی کو تباہ کرکے دہلی کے 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 994893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994893/دہلی-حکومت-نے-بلڈوزر-چلانے-پر-کارپوریشنوں-سے-رپورٹ-طلب-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org