0
Wednesday 18 May 2022 20:29

سندھ بھر میں ایک ہفتے کیلئے شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

سندھ بھر میں ایک ہفتے کیلئے شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے سندھ بھر میں ایک ہفتے کے لئے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں گرمی کی حالیہ لہر ایک ہفتے یا اس سے زائد عرصے تک برقرار رہے گی۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دادو، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، شکار پور، خیر پور اور نواب شاہ کے اضلاع میں دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد، میرپورخاص، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری جبکہ ٹھٹہ اور بدین کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اعلامیہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے چیف ایگزیکٹو کو ہیٹ اسٹروک سینٹرز، جنرل اسپتال اور عام عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 994899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش