0
Wednesday 18 May 2022 20:38

عوام کمر کَس لیں، 24 گھنٹے میں حکومت تیل، گھی اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے، مزمل اسلم

عوام کمر کَس لیں، 24 گھنٹے میں حکومت تیل، گھی اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے، مزمل اسلم
اسلام ٹائمز۔ ماہر معاشیات مزمل اسلم نے خبردار کیا ہے کہ 24 گھنٹے میں حکومت تیل، گھی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ڈالر کی ڈبل سینچری پر نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، اس وقت ڈالر کی قیمت 180 سے نیچے ہونی چاہیئے تھی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھی، جب باہر سے چیزیں منگواتے ہیں تو ادائیگی ڈالر میں کرنا پڑتی ہے۔ ماہر معاشیات نے خبردار کیا کہ 24 گھنٹے میں حکومت تیل، گھی اوردیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے، عوام کمر کس لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ سازی نہ ہونے سے زرمبادلہ جا رہا ہے مگر ملک میں آنہیں رہا۔
خبر کا کوڈ : 994903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش