QR CodeQR Code

مجھے ٹی وی کے ذریعے صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا علم ہوا ، ملک سکندر

18 May 2022 21:24

صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد لانے پر ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ دیکھا جائیگا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانیوالے اپنی گنتی کیسے پوری کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں تحریک عدم اعتماد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے ہم سے کسی بھی سیاسی جماعت یا شخصیت نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ ہم جہاں تھے وہیں ہیں۔ دیکھا جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے اپنی گنتی کیسے پوری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیلی ویژن پر خبروں کے ذریعے صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا علم ہوا ہے۔ مرکزی قیادت کی جانب سے ہمیں کوئی ہدایات نہیں دیں گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت اس حوالے سے ہماری رائے ضرور لے گی۔ ہم اپنی مرکزی قیادت کو زمینی حقائق سے ضرور آگاہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 994909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994909/مجھے-ٹی-وی-کے-ذریعے-صوبائی-حکومت-کیخلاف-تحریک-عدم-اعتماد-کا-علم-ہوا-ملک-سکندر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org